Sunday, February 12, 2012

ایک دوسرے پر کسٹرڈ پائے پھینکنے کا عالمی ریکارڈ



نیویارک…این جی ٹی…امریکی ریاست ٹیکساس میں 434افرادنے ایک دوسرے پر کسٹرڈ پائے(Custard Pie) پھینک کر عالمی ریکارڈ قائم کر دیاہے۔ ریکارڈ قائم کر نے کے سلسلے میں منعقدہ اس تقریب میں ان تمام افراد کے ہاتھوں میں چاکلیٹ ،چیری اور ایپل کسٹرڈ پائے کی پلیٹیں مو جود تھیں جنھوں نے اس منفرد جنگ کے آغاز کے اعلان کے ساتھ ہی ایک د وسرے پر کسٹرڈ پائے کی پلیٹوں سے حملہ کر دیا۔ان افراد کی اس دلچسپ کاوش کو گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے سراہتے ہو ئے ان کا نا م دنیا کی سب سے بڑی کسٹر ڈ پائے فائٹ کی حیثیت سے شا مل کر لیا ہے۔

No comments:

Post a Comment

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...